سینئر صحافی حاجی فضل کریم کے گھر پر قبضہ کی کوشش کیس میں مزید پیش رفت

Published on June 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

Sahafi
جھنگ(شفقت اللہ سے) سینئر صحافی حاجی فضل کریم کے مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش کیس میں مزید پیش رفت، ایف آئی آر نمبر163/16میں نامزد ملزمان ناصر اور یاسر کی خفیہ طور پر ضمانتیں کرانیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے قانونی دلائل دے کر دونوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جھنگ سٹی میں قبضہ گروپ کی جانب سے پریس کلب جھنگ کے سینئر ممبر صحافی حاجی فضل کریم چوہدری کے مکان پر قبضہ کرنیکی کوشش کی گئی اور شدید فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھلایا گیا جس پر بذریعہ حکم جسٹس آف پیس مقدمات درج ہوئے تاہم علاقہ پولیس جو پہلے روز سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سرپرست حاجی منیر احمد عرف کالا پہلوان کے بیٹے فاروق منیر، بھائی حاجی ادریس، بھانجوں ناصر، یاسر، باقر و دیگر نامزد ملزمان کا ساتھ دیتے ہوئے قبضہ کروا نے سے لیکر جملہ کاروائیوں میں ان ملزمان کا ساتھ دیتی چلی آرہی تھی نے حسب سابق ملزمان ناصر، یاسر، باقر، فاروق منیر، ادریس کی کاغذی ریکارڈ میں گرفتاری ظا ہر کرکے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سٹی جھنگ سے خفیہ طور پر ضمانتیں کرانیکی کی منصوبہ بندی و کوشش کی۔ حقیقت منظر عام پر آنے کے بعد تفتیشی افسر نے پولیس ریکارڈ میں ردو بدل کرکے 2ملزمان ناصر اور یاسر کی گرفتاری ظاہر کرکے باقی 3ملزمان کو فرار کروادیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقامی پولیس کی جانب سے ملزمان کی بھرپور امداد کیلئے مقدمات میں قابل ضمانت دفعات درج کی گئیں تاہم مدعی مقدمہ کی جانب سے سینئر وکلاء شیخ حامد عبداللہ ایڈووکیٹ اور منیر احمد خان سدھانہ ایڈووکیٹ نے علاقہ مجسٹریٹ شاہد حسن فتیانہ کی عدالت میں پیش ہو کر قانونی دلائل پیش کیے اور مدعی کی درخواست کے متن کے مطابق دفعات درج نہ ہونے اور اس کے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کی رولنگ پیش کرکے بذریعہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ دفعات واضح کرانیکی کی استدعا کی جس کے تحت ناقابل ضمانت دفعات کا اضافہ ہوا اور علاقہ مجسٹریٹ شاہد حسن فتیانہ نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ جھنگ میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ کی قیادت میں قبضہ گروپ سرگرم عمل چلا آرہا ہے جسکی وجہ مقامی پولیس کی بھرپور امداد اور قانونی کاروائی میں قبضہ گروپ کی بھرپور جانبداری کرنا ہے۔ مقدمہ مذکورہ میں نامزد ملزمان بھی اس قبضہ گروپ کا حصہ ہیں اور ان میں سے ایک ملزم باقر محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہے جو کہ محکمہ پولیس کی مخبریاں دہشتگردوں اور قبضہ گروپ کو کرتے ہوئے ممکنہ کاروائی سے بچاتا ہے۔ جھنگ صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سیکورٹی ایجنسیز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اس قبضہ گروپ اور کالعدم تنظیم کے افراد کی چھان بین کرکے انکے خلاف موثر کاروائی کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes