غم کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترک بھائیوں کیساتھ ہے :وزیراعلیٰ پنجاب

Published on June 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

02
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes