ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ

Published on March 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 748)      No Comments
news-1457759929-2978_largeلاہور(یواین پی) ملک بھر میں 2 دن سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے جہاں نظام زندگی معطل ہوا ہے وہیں ڈیموں میں پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو¿ 8 ہزار 900 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1444.23 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1096.15 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 48 ہزار ایکڑفٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 20 ہزار 841 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 
واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان ہورہا ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کی سطح میں ہونے والا اضافہ بھی خطرناک قرار دیا جارہا ہے ۔ ڈیموں میں پانی کی گنجائش کم ہونے کے باعث مون سون میں ہونے والی بارشیں سخت نقصان دہ ہوسکتی ہیں جبکہ سیلاب کے خطرات بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy