پیپلز پارٹی بھرپور عوامی طاقت رکھتی ہے ،کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ‘ قمر زمان کائرہ

Published on July 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

00
لاہور(یو این پی)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی واضح پوزیشن ہے، پانامہ لیکس میں نام آنے پر احتساب اور لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی انفرادی اور اجتماعی بھی ہوسکتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور عوامی طاقت رکھتی ہے اور کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔قیادت نے تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر آنے والے دنوں میں عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوںں کو پانامہ لیکس کے معاملے پر مٹی نہیں ڈالنے دیں گے بلکہ آنے والے دنوں میں یہ اہم ایشو ہوگا جس کا حکمرانوں کو ہر حال میں جواب دینا ہوگا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے۔ حکومت نے صرف زبانی دعوؤں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی ہے جبکہ حقیقت میں اس کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔ پہلے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر ہوتی تھی آج اسکے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں اسے ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں لیکن حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题