عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر چوڑی، کنگن، مہندی اور مصنوعی زیورات کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی

Published on July 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

05
اسلام آباد (یو این پی)عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر تجارتی مراکز میں خواتین کے پہناؤں خاص طور پر چوڑی، کنگن، مہندی اور مصنوعی زیورات کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ افطار کے فوراً بعد تجارتی مراکز کی رونق میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ عید قریب آتے ہی تجارتی مراکز میں خریداروں کے سیلاب امڈ آتے ہیں ۔ جوتوں، مہندی اور چوڑیوں کے سٹالوں کے علاوہ ہر قسم کی اشیاء کی فروخت میں عام دنوں کی نسبت کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بچوں، بڑوں اور خواتین اپنی اپنی ضرورت کا سامان کاسمیٹکس، جیولری، جوتے، مہندی، کنگن اور چوڑیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔ یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy