رمضان میں کم قیمت پر دستیاب سبزیوں اور گوشت کو عید کا ’مہنگا تڑکا‘ لگ گیا

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

05
ٹماٹر کی قیمت نے ’’سنچری ‘‘بنائی تو مرغی کے گوشت نے’’ ڈبل سنچری ‘‘کر لی
عیدالفطر کی آمد سے پہلے ایک مرتبہ پھر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا
لاہور (یوا ین پی) رمضان المبارک ختم ہونے کو آگیا مگر مہنگائی کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا۔ عیدالفطر کی آمد سے پہلے ایک مرتبہ پھر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت نے سنچری بنائی تو مرغی کے گوشت نے ڈبل سنچری کر لی۔تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی مہنگائی کا جن ایک بار پھر جیسے بے قابو ہو گیا ہے۔ ماہ رمضان میں تیس روپے کلو فروخت ہونے والاٹماٹر اب ایک سو ساٹھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بازاروں میں دھنیے کی قیمت تین سو روپے کلوگرام تک پہنچ چکی ہے جس پر خریدار پریشان دکھائی دیتے ہیں۔کچھ ایسی ہی صورتحال مرغی کے گوشت کی ہے۔ گزشتہ روز ایک سو نوے روپے میں فروخت ہونیوالا چکن کا گوشت اب دو سو دس روپے میں مل رہا ہے۔عید پر ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کر کے انھیں ریلیف فراہم کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog