کرائم سٹوری

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,021)      No Comments

 Rasoolتحریر۔۔۔غلام رسول خان ۔۔۔ بہاولپور
اندھیر نگر ی چوپٹ راج ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملک محمد رمضان کے فرنٹ مین محمد سبحان سابق پٹواری حال تعینات بطور نائب تحصیلدار بہاولپورکی ’’ ہوشربا کرپشن ‘‘ منظر عام پر آگئی ٹیکنیکل واردات میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی فرضی عدالتی ڈگریوں ،فرضی پٹہ ملکیت کی بنیاد پر لینڈ مافیا کے بڑے اشرافیہ کے نام منتقل کردی گئی تفصیل کے مطابق محمد سبحان نائب تحصیلدار نے بطور پٹواری سٹی بہاولپور اربوں روپے مالیت کا بقایا سرکار رقبہ سنٹرل گورنمنٹ مہاجرین کے جعلی فرضی کلیموں ( آر ایل ٹو ) جعلی فرضی دستاویزات کی بنیاد پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی خورد بورد کرنے والے منظم گروہ صوبیدار عبدالعزیز مرحوم بیگم حقی وغیرہ کے نام منتقل کی جعلی دستاویزات کے علاوہ رقبہ سنٹرل گورنمنٹ کی الاٹمنٹ کیلئے 104یونٹ کی بجائے 46 یونٹ کے عوض اربن ایریا میں ایک ایکڑ کی الاٹمنٹ کروائی گئی چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارے کروانے کیلئے متعدد بار مجاز حکام سمیت سابق کمشنر ، ڈی سی او ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپور کو درخواستیں پیش کیں مگر ذمہ داران نے اپنی کرسی بچانے کیلئے با اثر چوہدری عاطف عزیز وغیرہ کے خلاف کاروائی ٹھپ کردی محمد سبحان سابق پٹواری نے صرف تحصیل سٹی بہاولپورکے 5مواضعات میں 9000کنال سے زائد رقبہ خورد بورد کروایامہاجرین کلیموں کے محاز کئی کئی شہروں میں ڈبل الاٹمنٹ کروائی گئی بہاولپور کے چند مشہور لینڈ مافیا نے کرپشن در کرپشن کرتے ہوئے چیف سیٹلمنٹ کمشنر (بحالیات ) لاہور کے احکامات کے برعکس اربن ایریا میں مہاجر کلیموں پر104یونٹ کی بجائے 46یونٹ کے محاذ فی ایکڑ رقبہ الاٹ کیا پالیسی کے مطابق 104یونٹ کے عوض ایک کلیمنٹ کو اربن ایریا میں ایک ایکڑ سے زائد رقبہ کی الاٹمنٹ نہیں کی جا سکتی تھی لیکن لینڈ مافیا نے محکمہ مال کے آفیسران اور عملہ فیلڈ کی ملی بھگت سے صرف46یونٹ کے محاذ ایک ایک ایکڑ اربن ایریا میں الاٹمنٹ حاصل کی اگرچہ لینڈ مافیا کے خلاف عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب کی اپیل منظور کرتے ہوئے حکم جاری فرمایا کہ ایسی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے اور اضافی رقبہ واپس لیا جائے مگر بہاولپور انتظامیہ نے ملکی مفاد میں جاری تاریخی فیصلہ پر تا حال عمل درآمد نہیں کیابہاولپور لینڈ مافیا اور کرپشن کرنے والوں کی جنت بن گیا سابق ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف کی اپنے چار سالہ دور میں کھلے عام کرپشن کی اور ناقابل تردید کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی دعوے کرنے کے باوجود سابق ڈی سی او بہاولپورڈاکٹر نعیم رؤف کے خلاف کوئی قابل کر کاروائی نہیں کرسکے ثابت ہوگیا کہ اصل حکومت مسلم لیگ ن کی بجائے بیورو کریٹس کی ہے جو سیاسی حکومت کو انگلیوں پر نچارہی ہے جعلی دستاویزات فرضی ڈگریوں کے حوالہ جات اور بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جاری کردہ چٹھی نمبر15/این ٹی آرکا غلط استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری شہری اراضی خورد بورد کرکے درجنوں ہاؤسنگ کالونیاں بناکر سالم رقبہ فروخت کردیا گیا سرکٹ ہاؤس کے عقب میں128کنال سرکاری اراضی پر عادل ٹاؤن بناکر پلاٹس فروخت کئے گئے درجنوں کوٹھیاں موقع پر موجود ہیں لیکن انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کر رہی تکبیر شاپنگ سنٹر کرپشن کا مینار کروڑوں روپے کی رشوت کی بنیاد پر بچالیا گیا بیگم حقی لینڈ مافیا کی باقیات نے استحقاق سے زائد سرکاری رقبہ خورد بورد کیا مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
معروف لینڈ مافیا خاندان چوہدری عاطف عزیز اینڈ کمپنی نے سٹلائٹ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 194کنال سرکاری رقبہ جبکہ بس اسٹینڈ کے عقب میں 99کنال سرکاری رقبہ جعلی پٹہ ملکیت فرضی خریداری محکمہ مال کی ملی بھگت سے خورد بورد کرلیاموضع بندرہ میں ملک فضل آرائیں وغیرہ نے کروڑوں روپے کے سرکاری رقبہ پر ناجائز قبضہ کرکے رہائشی پلاٹس بناکر اسٹام پیپرز اور زبانی طور پر فروخت کردیا سابق ناظم ملک محمد اکرم بھٹی نے اربن ایریا ممنوعہ زون میں 200کنال سرکاری اراضی کے پٹہ ملکیت پابندی کے باوجود بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حاصل کرلیا سرکاری زرعی اراضی کروڑوں روپے میں رائل سٹی ہاؤسنگ کالونی بنانے والوں کو فروخت کردی ملک محمد افضل وغیرہ نے کروڑوں روپے ٹی ایم اے ٹیکس خورد بورد کرتے ہوئے ہاؤسنگ کالونی منظور کروائے بغیر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کردیئے چک نمبر12/بی سی ملنگ والی بستی میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر با اثر لوگوں نے کوٹھیاں بنالیں سابق ایس پی چوہدری محمود الحسن گجر نے اپنے سالوں کی مدد سے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واقع قبرستان سٹلائٹ ٹاؤن پر کوٹھیاں تعمیر کروالیں منڈی مویشیاں کے ٹھیکیدار نیازی نے کروڑوں روپے پلاٹس پر ماڈل سی بہاولپور میں قبضہ کرکے بھینسوں کا بھانہ بنالیا عطاء الرحمان نے ٹی ایم اے سٹی کی ملکیہ ایک کروڑ روپے مالیت کی دوکان پرقبضہ کر لیا ٹی ایم اے سٹی میں دوکان کا کوئی ریکارڈ نہیں اللہ وسایا کھیڑا نے اربوں روپے کی سرکاری زرعی اراضی کالونی ایریا کے چکوک میں اپنے لوگوں کے نام بلا استحقاق منتقل کروالی ضلع بہاولپور کی حدود میں کھربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر تا حال با اثر لوگوں کا قبضہ ہے ذمہ دار افسران اپنی نوکری بچانے اور حصہ بقدر جسہ وصول کرکے سرکار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں لینڈ مافیا کے خلاف جرم ثابت ہونے کے باوجود انٹی کرپشن کے سابق دور میں مقدمات درج کرنا گناہ کبیرہ سمجھا جاتا تھا محض کاروائی ڈالنے کیلئے محکمہ مال کے افسران کو بچانے کیلئے ڈی سی او وغیرہ کو ڈیپارٹمنٹل کاروائی کیلئے کیس بھیجے گئے لیکن تا حال انٹی کرپشن کے ریفرنس سرد خانوں میں پڑے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری کا دعویٰ ہے کہ کرپشن اوپر سے لے کر نیچے تک ختم ہوگئی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موضع حمائتیاں سٹی بہاولپور میں جعلی آر ایل ٹو نمبر63رقبہ تعدای 41کنال کی الاٹمنٹ چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب بورڈ آف ریونیو لاہور نے خارج کر تے ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کو حکم دیا کہ رقبہ حکومت پنجاب کے نام منتقل کیا جائے لیکن چوہدری محمود الحسن گجر سابق ایس پی نے اپنے برادر نسبتی کے ذریعہ ایک ایکڑ رقبہ پر قبضہ کرلیا اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کے حکم پر عمل در آمد نہیں ہونے دیا اس طرح موصوف اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہیں ایکٹنغ ڈائریکٹر انٹی کرپشن طویل عرصہ بہاولپور میں بطور ڈی او (آر ) ایڈیشنل کمشنر اشتمال بھی تعینات رہ چکے ہیں مگر مفاد سرکار کی بجائے ہمیشہ ’’ مک مکاؤ ‘‘ کی پالیسی کے تحت لینڈ مافیا کو تحفظ فراہم کیا اغر حکومت پنجاب صرف 104یونٹ کے برعکس46یونٹ میں رقبہ سنٹرل گورنمنٹ کی غیر قانونی منتقلی کا نوٹس لے تو حکومت کو اربوں روپے کا سرکاری رقبہ اربن ایریا کی وصولی ہو سکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy