عوام کے مسائل کے کیلئے کسی حکومت نے توجہ نہیں دی،وسیم اختر

Published on January 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

7
کراچی(یوا ین پی)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج کی طرف سے دو ڈائیلیسز مشینزنزیر حسین کڈنی سینٹر کو دی گئی ہیں، عوام کے مسائل کے کیلئے کسی حکومت نے توجہ نہیں دی،حق پرست رکن قومی اسمبلی نے اپنے فنڈ سے یہ سینٹر بنایا ہے۔منگل کو نظیر حسین میموریل کڈنی سینٹر مین او پی ڈی کا افتتاح کردیا ۔نظیر حسین کڈنی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی نے اپنے فنڈ سے یہ سینٹر بنایا ہے۔ یہ عمارت دوہزار بارہ میں تعمیر ہوچکی تھی لیکن انتظامیہ نہ ہونے کے سبب افتتاح نہ ہوسکا۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ لیڈرکے بچے بیمار ہوتے ہیں تو بیرون ملک جاکر علاج کرواتے ہیں، تاہم عوام کے مسائل کے کیلئے کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ آٹھ سال سے کراچی کی سڑکوں کا جو حال ہے وہی اسپتالوں کا ہے۔ یہاں موجود آلات چھ سال سے ڈبوں میں بند ہے۔ اس موقع پر مئیر کراچی نے کچرا، سڑکیں، سیوریج اور اسکولوں کی حالت زار آہستہ آہستہ ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes