صدر مملکت ممنون حسین نے ’’فیصل‘‘ مسجد میں نماز عید ادا کی

Published on July 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

03
 اسلام آباد (یو این پی) ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی عیدالفطر کی نماز مذہبی جوش و خروش سے ادا کی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا جہاں غیرملکی سفارتکاروں سمیت صدر مملکت ممنون حسین نے بھی عید کی نماز ادا کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔صدر ممنون حسین ہیلی کاپٹر میں نماز عید ادا کرنے فیصل مسجد پہنچے۔ نماز کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید خوشی کا نام ہے۔ اس موقع پر ہمیں مساکین اور غرباءکو خصوصی طور پر یاد رکھنا چاہیے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پیغام کو ہمیں عید کے موقع سمیت پورا سال یاد رکھنا چاہیے تا کہ ہم پیارے وطن اور اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog