امریکا میں سیاہ فارم شہریوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے ، فائرنگ سے 4پولیس اہلکار ہلاک

Published on July 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

01واشنگٹن ۔۔۔امریکی شہر ڈیلا س میں دو سیاہ فار م باشندوں کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران فائرنگ سے 4پولیس اہلکار ہلاک اور 11زخمی ہو گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر ڈیلاس میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو سیاہ فار م شہری ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد شہر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آج مظاہرین کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 11زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے ۔واقعے کے بعد مظاہرین کو روکنے اور منشتر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے جبکہ ڈیلاس پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مشتبہ نشانہ باز نے اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes