بر صغیر پاک وہندکے عظیم صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 3,026)      No Comments

حاجی
بورے والہ(یواین پی)بر صغیر پاک وہندکے عظیم صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے چادر پوشی کر کے عرس تقریبات کاافتتاح کیا اس موقع پر اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی ، ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ ، مینجر اوقاف دربار بابا شیر دیوان اور صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی بھی موجود تھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین نے اپنے عمل و کردار سے اسلام کی ترویج کی اور لاکھوں افراد کے دلوں کو شمع اسلام سے روشن و منور کیا انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے اسلا م کی تعلیمات کے مطابق بھائی چارے ،اخوت اور امن کا درس دیا اور ان کے مزارات آج بھی لوگوں کے لیے رہنمائی ، رشدو ہدایت کا منبع ہیں انہوں نے کہا بزرگان دین کے راستہ کو اختیار کر کے دہشت گردی کے عفریت پر قابو پاسکتے ہیں ڈی سی او نے مزار مبارک کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی انہوں نے مینجر اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ کیش بکس کھولنے اور رقم و نذرانوں کے حساب کتاب میں دیانت داری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کریں کسی کو بھی امانت میں خیانت نہ کرنے دیں اور زائرین کے لیے سہولیات کا اہتمام کریں مزار مبارک پر چادر پوشی کے وقت ملکی سلامتی و استحکام ، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں عرس کی تقریبات 11جولائی کا اختتام پذیر ہوں گی11جولائی کوڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی کی طرف سے ضلع وہاڑی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题