ضلع بھر کے محکموں کو موسم بہار شجرکاری مہم کے اہداف تفویض کردیئے؛ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر

Published on February 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرنے ضلع بھر کے محکموں کو موسم بہار شجرکاری مہم کے اہداف تفویض کردیئے اور کہا کہ تمام محکمے پلانٹیشن کے ٹارگٹس مکمل کرنے کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔انہوں نے ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرکے محکموں کو متحرک کیا۔محکمہ جنگلات کے افسران نے پلانٹیشن ٹارگٹ سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن وہیلتھ اتھارٹیز،ہائر ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پی ایچ اے،واسا،ضلع کونسل،پنجاب پولیس،زراعت،لائیو سٹاک سمیت دیگر محکموں کوپلانٹیشن کے اہداف تفویض کئے۔انہوں نے بتایا کہ جڑانوالہ میں گوگیرہ برانچ کے کنارے وسیع اراضی پر بیک وقت 80 ہزار پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے پلان کو حتمی شکل دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور تفویض کردہ ٹارگٹس کو پورا کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے آئندہ اجلاس میں محکموں کو دیئے گئے اہداف پر عملدرآمد کا پلان فراہم کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ضلع میں موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران وسیع پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لگائے جانے والے پودوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھی خصوصی اقدامات ہونے چاہیں تاکہ وہ پروان چڑھیں اور ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes