عبدالستار ایدھی پوری انسانیت کیلئے زندگی کا اصل مقصد جاننے کا نمونہ تھے شفقت اللہ ملک

Published on July 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

edi
جھنگ(یواین پی)الحمد پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں معروف کالم نگار اور سماجی شخصیت حاجی انور،کالم نگار و سماجی شخصیت شفقت اللہ ملک،کامرس کالج برائے خواتین ٹیوٹاکی پرنسپل میڈم شافع،پرنسپل الحمد پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ حسن چوہدری ،نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی انور نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم شخص تھے انہوں نے سڑکوں پر بھیک مانگ کر انسانیت کی خدمت کی جس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن کا سبق نہیں بھولنا چاہئے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی زندگی کو خوبصورت بناکر ایدھی جیسا انسان بنا جاسکتا ہے۔شفقت اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی پوری انسانیت کیلئے زندگی کا اصل مقصد جاننے کا نمونہ تھے انہوں نے بے لوث انسانیت کی خدمت کرکے ہمیں دلوں سے نفاق ختم کرکے انسانیت کیلئے احساس پیدا کرنے کا سبق دیا ہے۔اب ہمیں بھی چاہئے کہ ہم ان کی طرح کی طرز زندگی اپنا کر انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے ملک کے یتیم و مسکین بچے ایک عظیم اور محبت کرنیوالی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں ۔ الحمد پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اورمیاں میر ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن کے رہنما چوہدری حسن نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔اس وقت جیسا نظام ملک کا چل رہا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت عبدالستار ایدھی کی صورت میں اور بہت سے لوگ چاہئیں تاکہ اس مطلب بھری دنیا میں ان لوگوں کا بھی کوئی پرسان حال ہو سکے جو اس دنیا میں اکیلے ہیں اور ان کو عبدالستار ایدھی جیسی شخصیت کی دسترس کی ضرورت ہو۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی راہ پر اللہ تعالیٰ ہمیں بھی چلنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ عبدالستار ایدھی ہی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان انسانیت کی خدمت میں اپنا مقام رکھتا ہے۔تقریب میں میڈم شافع کامرس کالج برائے خواتین ٹیوٹا کی پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور امت محمدیہ کے سر سے سایہِ شفقت اٹھ گیا ہے ہمیں ان کی زندگی کو نمونہ بنا کر سادہ زندگی گزارنی چاہئے ۔مزید برآں تقریب میں محمد افنان حسین جنرل سیکرٹری میاں میر ٹرسٹ آرگنائزیشن یوتھ ونگ ، اختر رسول،میڈیم رقیہ ،محمد اقبال و دیگر الحمد پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور میاں میر ویلفئیر ٹرسٹ آرگنائزیشن کے عملے نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes