ٹھٹھہ : سید اعجاز علی شاہ شیرازی آبائی قبرستان سپرد خاک

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

ٹھٹھہ : (رپورٹ حمید ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ سوشل ویلفیئر ، شیرازی گروپ کے روح رواں و سربراہ ٹھٹھہ و سجاول اضلاع کے نامور مشہور و معروف شخصیت کے مالک سید اعجاز علی شاہ کی نماز جنازہ مشہور شاہجہاں مسجد ٹھٹھہ کے سامنے ادا کی گئی. نماز جنازہ میں تمام سیاسی سماجی، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کے افسران، معززین، تاجر برادری، صحافی اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی بعد ازیں سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے جسد خاکی کو ان کے آبائی قبرستان شاہ مراد شاہ شیرازی کے پہلو میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا. اس موقع پر ہزاروں لوگوں نے سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے مغفرت اور بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی اور ٹھٹھہ و سجاول اضلاع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے عقیدت و احترام اور ان کے سوگ میں کاروبار مکمل طور بند رکھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes