کرپشن ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،قمر زمان چوہدری

Published on July 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

NAB
کراچی (یو این پی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جسکے خلاف جنگ جاری رہے گی۔گڈ گورننس یقینی بنانے اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے ہم ایمانداری سے ملک کو کرپشن فری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے عوام اور کاروباری برادری کا اطمینان بڑھے گا۔ کرپشن سے نا انصافی کو ہوا ملتی ہے جس سے بد اعتماد ی اورشکوک پیدا ہوتے ہیں جو ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے رہینگے۔چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کی۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن سے عدم تحفظ اور مایوسی کا احساس جنم لیتا ہے جس سے عوام کو سسٹم سے اعتماد اٹھ جاتا ہے اور سنگین مسائل جنم لیتے ہیں۔کرپشن کے خلاف آگہی بڑھانے کیلئے نیب نے مختلف اقدامات کئے ہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر مہم، سکولوں و کالجوں میں سیمینار، نیب کے ڈاک ٹکٹوں کا اجراء، ڈرائیونگ لائسنسوں، گیس و بجلی کے بلوں ،ریل کے ٹکٹوں اور ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں پر کرپشن کے خلاف پیغامات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کے کاتمہ کیلئے نیب کو کاروباری برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عبدالرؤف عالم چئیرمین نیب کو کاروباری برادری کے تحفظات اورمسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف اقدامات لائق تحسین ہیں۔ اس سلسلہ میں کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔کرپشن کے خاتمہ کیلئے عوام میں آگہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن جتنی کم ہو گی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومتی محاصل اسی رفتار سے بڑھیں گے ۔پاکستان میں محاصل کا پوٹینشل جمع ہونے والے ریونیو سے گئی گنا زیادہ ہے جسے ٹیکس گزاروں کا اعتماد جیت کر بڑھایا جا سکتا ہے جس سے ملک کا غیر ملکی قرضوں پر انحصارختم ہو جائے گا جو تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کی ابتداء ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes