یاسر شاہ کا لارڈز میں شاندار اعزاز

Published on July 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

371445-yasir-1435671270-141-640x480.gif
لندن:(یو این پی)  قومی کرکٹ ٹیم کے سپینر یاسر شاہ نے لارڈز سٹیڈیم میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ لارڈز سٹیڈیم میں 20 سالوں بعد پہلے لیفٹ آرم سپینر ہیں جنہوں نے ایک اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان کے سپینر مشتاق احمد نے 1996 میں ایک اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ یاسر شاہ نے جوئے روٹ، جیمرز وینس، گرے بیلنس، جونی بیئرز ٹو اور موئن علی کو اپنی جادوئی گیند کے ذریعے پولین پہنچایا جس کے بعد میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی شین وار نے یاسر شاہ کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پچھلے ہفتے یاسر شاہ کو کچھ ٹپس دیں تھیں اور انہیں خوشی ہے کہ یاسر شاہ نے ان کی ٹپس پر بھر پور عمل کرتے ہوئے گیند بازی کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes