ماڈل قندیل بلوچ بھائی کے ہاتھوں‌قتل

Published on July 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments

Blo
ملتان (یواین پی)ماڈل قندیل بلوچ کومظفر آباد میں قتل کر دیا گیا ۔آ ر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کردی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں جہاں سے پولیس نے گولیوں کے خول بھی برآمد کیے ہیں ۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes