پانامہ فیصلہ: عمران خان اور بلاول بھٹو نے آج اہم پارٹی اجلاس طلب کر لئے

Published on April 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments


لاہور(یو این پی) پانامہ کیس کے فیصلے کی گھڑی قریب آتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آگے کیا کرنا ہے؟ کپتان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو آج بنی گالہ بلا لیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی سر جوڑ لئے۔ آصف زرداری اور بلاول نے پی پی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ ادھر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے معاملے پر چپ سادھ لی ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes