عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے راو بلال انور

Published on September 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

سیاست کو اپنے ذاتی مفاد کا ذریعہ بنانے والے عوام کی نظر سے اوجھل ہو چکے ہیں
اوکاڑہ(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے کنوینئر تحصیل اوکاڑہ سوشل میڈیا ٹیم آف پنجاب راو بلال انور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے عوامی خدمت سے ہی دل کو سکون ملتا ہے جن لوگوں نے سیاست کو اپنے ذاتی مفاد کا ذریعہ بنایا وہ عوام کی نظر سے اوجھل ہو چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔راو بلال انور نے کہا کہ عوامی خدمت مشن ہے اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔ بہت جلد ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کر لے گا مگر اپوزیشن سے برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی و جمہوری مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر عوام کا استحصال کرنے والے مافیاز پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ میرٹ اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کم ہونے کا ڈرامہ رچا کر علاج کے لئے باہر گئے تھے وہ اب عدالتی نظام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیر سپاٹے کر رہے ہیں قوم جاننا چاہتی ہے کہ وہ لندن کے ہوٹلوں اورپارکوں میں کونسا علاج کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا ہر صورت حساب دینا ہو گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes