ایک عام لڑکی سے خود مختار عورت بننے کا سفر آسان نہیں تھا ٗ قندیل بلوچ کا آخری ٹویٹ

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 885)      No Comments

09
لاہور (یوا ین پی) معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل سے ایک دن قبل جاری کیے جانے والا بیان سامنے آگیا۔معروف ماڈل قندیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے آخری بیان میں خواتین کے لیے کہا تھا کہ ان کے لیے ایک عام لڑکی سے ایک خود مختار عورت بننے کا سفر آسان نہیں تھا۔ زندگی نے انہیں جلدی ہی بہت سے سبق سکھادیئے ہیں۔ اگر آپ مضبوط ہیں تو آپ کو کوئی پیچھے نہیں دکھیل سکتا۔قندیل بلوچ کے گزشتہ روزٹوئٹرپرجاری بیان میں مزید کہا کہ خواتین ہونے کے ناطے نہ صرف ہمیں اپنے لیے کھڑے ہونا چاہیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی کھڑا ہونا چاہیے ۔واضح رہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پرگلا دبا کرقتل کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes