ضلعی حکومت عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرجھنگ غازی امان اللہ

Published on July 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

gha
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی حکومت عوام کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے جھنگ میں پہلی بار موبائل ہیلتھ سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جوشہر اور گردو نواح کے مختلف دیہی علاقوں میں جا کر مقامی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر ے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موبائل ہیلتھ سروس کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسر ہارون رشید،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر، ڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل اور ڈی ای او ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجو د تھے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ نیک کام کیلئے نیت اور ارادہ ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ سر وس ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کے دائرہ کار کوبڑھا کر ضلع بھر کے علاقوں کی عوام میں صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیگی ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے بتایا کہ موبائل ہیلتھ سروس کو مکمل ڈسپنسری کا درجہ حاصل ہے جس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر، ڈسپنسرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موبائل ہیلتھ سروس کی بدولت خانہ بدوش، بشتون آبادیاں اوربھٹہ جات و دور دراز علاقوں کے مریضوں کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس میں عام قسم کی بیماریاں بخار،کھانسی ، نزلہ، زکام ، خارش اور پھوڑے پھنسیاں وغیرہ شامل ہیں کا علاج معالجہ کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سروس کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات،عورتوں کیلئے خاندانی منصوبہ بندی ومانع حمل اور دیگر حفاظتی تدابیربرائے وبائی امراض، ڈینگی بخار اور پیٹ کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی اور سہولیات فراہم کی جائینگی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ موبائل ہیلتھ سروس کے اغراض ومقاصد کو پوراکرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme