بارانی علاقوں کے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت بروقت مکمل کر لیں زرعی ماہرین

Published on July 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

Sooraj
راولپنڈی/ اسلام آباد(یواین پی) بارانی علاقوں کے کاشتکار سورج مکھی کی کاشت بروقت مکمل کر لیں۔ ماہرین کے مطابق اٹک، راولپنڈی،، گجرات اور چکوال کے اضلاع میں سورج مکھی کی خزاں کی فصل کی کاشت کی جا سکتی ہے۔ اس کی کاشت کے لئے ہائبرڈ اقسام کا انتخاب کریں۔ سورج مکھی کی کاشت کے لئے بھاری میرا زمین انتہائی موزوں ہے۔ شرح بیج کے انتخاب کا انحصار زمین کی قسم، بیج کی شرح روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے۔ اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار دو تا اڑھائی کلوگرام رکھیں۔ بیج کا اگاؤ 90 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اگر اگاؤ کی شرح کم ہو تو بیج کی مقدار اسی حساب سے بڑھا دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes