طاہر القادری نے دھرنا ختم کرکے اچھا کام کیا، فرزانہ کاظم

Published on October 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

farzana kazimلاڑکانہ (میر شفیق لغاری) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی یوتھ ونگ کی رہنماء فرزانہ کاظم نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدمیاں نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور انکی پہلی ترجیح عوام اور پاکستان ہے۔ طاہر القادری نے دھرنا؂ ختم کر کے اچھا کیا۔ انہیں بہت پہلے دھرنا ختم کردینا چاہیئے تھا۔قادری صاحب کو اب تحمل سے آنے والے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیئے۔ آج پاکستان میں ترقی ہورہی ہے،سیلاب زدگان کی جو مدد حکومت کی طرف سے کی جارہی ہے، اسکی مثال ملنا مشکل ہے۔ عوام پاکستان کی ترقی کے دشمن عناصر کو پہچان گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy