بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پارٹی کے صدرچودھری عبدالمجید سے’’ استعفیٰ ‘‘طلب کرلیا

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments
8
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پارٹی کے صدرچودھری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری عبد المجید کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی پر استعفیٰ طلب کیاجس پر چودھری عبد المجید نے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع نے بتایا کہ چودھری یاسین کو آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ن لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ نواز نے 41 میں 31 نشستیں اپنے نام کیں۔ پیپلزپارٹی اورمسلم کانفرنس نے3،3 نشستیں حاصل کیں، تحریک انصاف نے 2 ٗ جموں کشمیرپیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار نے 1،1 نشست پر کامیابی حاصل کی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy