پٹواری کی پھرتیاں،مالک 60لاکھ مالیت کی اراضی سے محروم،وزیر اعلیٰ از خود نوٹس لیں ،ہمیں انصاف دلائیں،مہر نصرت علی

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

index
جھنگ (یواین پی )پٹواری کی پھرتیاں،مالک 60لاکھ مالیت کی اراضی سے محروم،وزیر اعلیٰ از خود نوٹس لیں ،ہمیں انصاف دلائیں،مہر نصرت علی ۔تفصیلات کیمطابق کسان لیڈر اور سوشل ورکر مہر نصرت علی ڈنگہ سیال نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل منشی،پٹواری اور تحصیل دار نے ملی بھگت کرکے انکی12کنال اراضی مالیت50سے60لاکھ میری غیر موجودگی میں جعلی انتقال کے ذریعے کسی شخص کے نام کر دی ہے جس کا نہ تو مجھے علم ہے اور نہ ہی مجھے رقم ملی ہے جبکہ انہوں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر کو درخواست بھی گزار رکھی ہے جس کی تفتیش بعد ازاں اے سی کے پاس زیر سماعت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری زمین کے علاوہ بھی10سے15انتقالات نواز انجم پٹواری اور اسکے منشی فضل نے اسی طرح درج کررکھے ہیں جنکے متعدد کیس اور کرپشن کے کیسز بھی مذکورہ بالا افسر اور منشی پر چل رہے ہیں۔نصرت علی کا مزید کہنا تھاکہ پٹواری کلچر، حکومت کی جانب سے ختم کرکے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے باوجود جاری و ساری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ منشی فضل پٹواری نواز انجم اور تحصیل دار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتقال کا اندراج میری غیر موجودگی میں کیا ہے جو کہ سراسر میرے ساتھ نا انصافی اور غیر قانونی ہے۔مزید براں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کو جلد سے جلد نمٹایا جائے اور انتقال کو منسوخ کیاجاوے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy