وسیم اختر کی 12 مئی سے متعلق اپنے اعترافی بیان کی تردید

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

44
کراچی:(یواین پی)  پولیس کے زیر حراست متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے 12 مئی کے حوالے سے پولیس رپورٹ میں اپنے اعترافی بیان کی تردید کر دی۔ کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے جیل سے خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے 12 مئی کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی پولیس رپورٹ میں اپنے اعترافی بیان کی تردید کر دی ہے۔ وسیم اختر نے کہا ہے کہ 12 مئی کے حوالے سے کوئی اعترافی بیان دیا اور نہ ہی کسی قسم کے انکشافات کیے ہیں، میرا صرف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 12 مئی کی اعلیٰ عدلیہ سے اوپن انکوائری کرائی جائے۔ دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں وسیم اختر کو ہی کراچی کے میئر کا امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کے حوالے سے سامنے آنے والی پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، وسیم اختر پر گھٹیا الزامات لگائے جارہے ہیں، 12 مئی کے حوالے سے جعلی رپورٹ بنائی گئی ہے، جب یہ واقعات پیش آئے وسیم اختر اس وقت مشیر داخلہ تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes