انبیاء علیہ السلام ،صدیقین ،شہداء اور صالحین(فقراء ) کا راستہ ہی اللہ کی رسی ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      1 Comment

Masood
فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیراوردورحاضرکے معروف روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقدہ عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت میں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء علیہ السلام ،صدیقین ،شہداء اور صالحین(فقراء ) کا راستہ ہی اللہ کی رسی ہے،ان ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے والے امن ومحبت کے خیرخواہ اور فرقہ واریت کے خلاف سرگرم عمل رہتے ہیں جوخوش نصیب لوگ اللہ تعالیٰ کے ان انعام یافتہ برگزیدہ بندوں کی نسبت (بیعت)میں آئے انہی کوخوشخبریا ں عطاہوئیں اوروہ ہر دور،ہرزمانے میں نہ صرف تفرقہ بازی سے بچے رہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے ولیوں اورانعام یافتہ بندوں میں بھی شامل ہوئے۔آپ نے مزید کہا کہ جن لوگوں کواللہ تعالیٰ کے ان انعام یافتہ بندوں کی نسبت (بیعت)عطا ہوجاتی ہے ،اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے ان کوپہلا انعام ہی یہ عطاہوتاہے کہ ان کے ہرطرح کے گناہ صغیرہ وکبیرہ معاف کردئیے جاتے ہیں سوائے قرض کے ۔نسبت (بیعت )کاعطاہوجانااللہ تعالیٰ کابہت بڑا انعام اورفضل عظیم ہے،اس کے بعد ہی تو انسان کی ایک نئی زندگی شروع ہوتی ہے ،جس کی بناپر وہ چلتے چلتے اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں مزید بلند درجات حاصل کرتاہے۔نسبت حاصل کرنیوالے جب اپنے مرشد ،مربی،رہبر کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرتے ہیں انہیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقد س سے زیارتیں ،کرم نوازیاں،دستگیریاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں جوکہ صراط مستقیم کی نشانی بھی ہے۔اسی کوعین الیقین بھی کہاجاتاہے کہ استادایسا ہوجو سالک کوصراط مستقیم کی تصدیق کروادے اوراللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس تک پہنچادے اورملادے ۔محفل پاک کے اختتام پر حاضرین محفل کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے ،ملک وملت کی سلامتی اورخوشحالی کے خصوصی دعابھی کی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    excellent working by dr khurram sahib,Almighty Allah bless u alot,ur family and your lovers.
    with best wishes
    Lasani media





Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme