سوات پریس کلب کے سالانہ انتخابات ، سعید الرحمن چیئرمین ،نیاز احمد خان جنرل سیکرٹری منتخب

Published on December 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے نومنتخب عہدیداران
سوات ( یواین پی)سوات پریس کلب کے سالانہ انتخابات ، سعید الرحمن چیئرمین ،نیاز احمد خان جنرل سیکرٹری ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، جنرل سیکرٹری سلیم اطہر اور نائب صدر فضل خالق خان کو اتفاق رائے سے منتخب کرلیا گیا ، پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کی نئی کابینہ منتخب کرنے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ، گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی کی زیر صدارت سوات پریس کلب میں جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی ،الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی نے سوات پریس کلب ، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کی نئی کابینوں کا اعلان کیا جس پریس کلب کے ممبران نے اتفاق کرلیا، سوات پریس کلب کے چیئرمین سعید الرحمن ، وائس چیئرمین حضرت علی باچہ ، جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراز خان ، جائنٹ سیکرٹری شوکت علی اور فنانس سیکرٹری ناصر عالم منتخب ہوئے ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی ، نائب صدرفضل خالق خان ، جنرل سیکرٹری سلیم اطہر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید میر خانخیل ، جائنٹ عصمت علی اخون جبکہ فنانس سیکرٹری افتخار علی منتخب کرلئے گئے ، گورننگ باڈی کے ممبران حضرت بلال ماما جی ، فضل رحیم خان ، شیرین زادہ ،غفور خان عادل اور خورشید عمران منتخب کرلئے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی ، نومنتخب چیئرمین پریس کلب سعید الرحمن ، نومنتخب صدر یونین آف جرنلسٹس محبوب علی ، نومنتخب جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان ، فضل رحیم خان ، فیاض ظفر ، شیرین زادہ ، شہاب الدین، فضل خالق خان اور سلیمان یوسفزئی نے کہا کہ نومنتخب عہدیدار پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور ساتھیوں کے اعتماد پرپور اترنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر پریس کلب کے مسائل حل کرنے اور پریس کلب کے ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes