پی سی بی کا اگست میں سپرلیگ کی طرز پر ٹی 20 کپ کرانے کا اعلان

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

02
لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع ہو گا۔ کراچی اور لاہور کی دو‘ دو‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ فاٹا اور راولپنڈی کی ایک ایک ٹیم شریک ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچیس اگست سے راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے پچیس اگست سے راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی کپ کرانے کے اعلان کے بعد ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں کراچی اور لاہور کی دو‘ دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، فاٹا اور راولپنڈی کی ایک ایک ٹیم شریک ہو گی۔ٹی ٹوینٹی کی ڈرافٹنگ میں محمد آصف اور سلمان بٹ بھی شامل ہوں گے جبکہ ڈرافٹنگ کا عمل پی ایس ایل کی طرز پر ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes