ترکی سمیت دیگر کچھ ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

Published on November 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ترکی سمیت دیگر کچھ ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار، ٹیسٹ رپورٹ 96 گھنٹے سے زائد پرانی نہیں ہونی چاہیئے، جس مسافر کے پاس کورونا منفی رپورٹ نہیں ہوگی، اسے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردئیے۔ترکی سمیت دیگر کچھ ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ پی سی آر کورونا ٹیسٹ رپورٹ لائے، ورنہ انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا کے دو ٹیسٹ ہوں گے، کیٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، کیٹیگری اے ممالک کے مسافروں سمیت 12 سال سے کم عمر، خصوصی افراد اور خصوصی وفود کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔جاری کردہ مزید ایس او پیز کے تحت پاکستان آنے والے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا، جہاز میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی ، دوران پرواز عملے اور مسافروں کو ماسک پہننا ہوگا۔سول ایوری ایشن اتھارٹی نے کووڈ 19 کے باعث بین الاقومی مسافروں کے نجی طیاروں کے ذریعے سفر کرنے کیلئے پروازیں چارٹر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes