کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے؛جسٹس ثاقب نثار

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

111013-600x330
لاہور( یوا ین پی) سپریم کورٹ نے مضر صحت دودھ ، منرل واٹر اور برائلر گوشت کی ناقص خوراک کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست پر از نوٹس کیس کی سماعت کی ۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ عوام کو مضر صحت پانی اور دودھ پلایا جارہا ہے ۔ برائلر گوشت کی آڑ میں زہر کھلایا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے کوئی لیبارٹری نہیں ۔ غیر معیار منر ل واٹر کے خلاف ہائیکورٹ میں آٹھ برسوں سے کیس زیر سماعت ہے۔ سماعت کے دوران فاضل چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ۔ خلاف ورزی پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ افسوس کہ خریدا گیا پانی بھی صحت بخش نہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں ہر شہری ہیپاٹائٹس کا مریض بن جائیگا ۔ فاضل چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes