مراد علی شاہ چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے، آصف زرداری

Published on July 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

3
 لندن:  (یواین پی)پاكستان پیپلزپارٹی كے صدر آصف زرداری کہنا ہےکہ نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی صلاحیتوں سے کامیابی کے ساتھ تمام چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔پیپلزپارٹی كے صدر آصف زرداری نے مراد علی شاہ كو سندھ كا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مباركباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی كے اراكین كی كثیر تعداد نے مراد علی شاہ كو منتخب كیا جو مراد علی شاہ كی قیادت پر مكمل اعتماد كا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اس مشكل وقت میں تمام درپیش چیلنجوں سے نمٹنے كی صلاحیت ركھتے ہیں، انہیں مكمل یقین ہے كہ نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ عوام كی خواہشات پر پورا اتریں گے اوراپنی صلاحیتوں سے كامیابی كے ساتھ تمام چیلنجوں سے نمٹنے میں كامیاب ہوں گے۔سابق صدر نے مراد علی شاہ كو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ پر یقین ركھتے ہوئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہمت، حوصلے اورعزم كے ساتھ بلا كسی خوف كے سندھ كے عوام كی خدمت كریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes