محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا انٹرسٹی بسوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ

Published on July 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

لاہور(یواین پی)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا انٹرسٹی بسوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ، نان اے سی بسوں کا کرایہ 15 فیصد بڑھانے کی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے انٹرسٹی بسوں کے کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ نان اے سی بسوں کے کرائے بڑھانے کیلئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں، کرائے بھی بڑھائے جائیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی نان اے سی بسوں کا کرایہ 15 فیصد کم ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نان اے سی بسوں کا کرایہ 15 فیصد بڑھانے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد کرایوں میں اضافے کا تعین ہو گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ پچھلے ہفتے لاہور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اگر کیسز کی تعداد بڑھے گی تو پھر فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔ بچوں کو سکول بریک اور لنچ کے وقت اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ ایک کلاس کے اندر 50 بچوں کو بٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم کلاسز کو دو شفٹوں میں تبدیل کر دیں گے۔ ایک کلاس میں 20 سے 25 بچے ہونگے۔ جو کلاسز پہلے ضروری ہونگی، انہیں پہلے کھولا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes