دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ ہو چکی ہے، راحیل شریف

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

05
چترال(یو این پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی اور دہشت گردوں پر ملک کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ شندور پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ وہ شندور میں باصلاحیت اور ہونہار جوانوں کے درمیان آکر بہت خوش ہیں، شندور فیسٹول سیاحت کے فروغ کے لئے خوش آئند ہے، یہ میلہ ملک کے روشن مستقبل کی دلیل اورترقی وسلامتی کاترجمان ہے، یہ فیسٹیول دہشت گردوں کو پیغام ہےکہ ہم اپنی روایات بلاخوف جاری رکھیں گے۔ وہ اس میلے کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں۔ دہشت گردوں پرملک کی زمین تنگ ہو چکی ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعمیر و ترقی کی پہچان بنے گا۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ آفات اور مشکلات میں پاک فوج اور ایف سی نے لوگوں کا بھرپور ساتھ دیا، آج پرامن فضا میں سانس لینا مسلح افواج کی بے پناہ کا میابیوں کا ثمر ہے، پائیدار امن کے حصول کے لئے ہمارا سفر اسی تسلسل سے جاری رہے گا لیکن اس سفر میں کامیابی کا دار و مدار قوم کی مکمل حمایت اور نوجوان نسل کے کردار پر ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ خوشی ہویا مصیبت، پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی، انہیں اس بات کا احساس ہے کہ چترال اور گلگت کے لوگ کن مشکلات صورت حال سے دوچار ہیں، پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کئے اور متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال متنقل کیا، ایف ڈبلیو او نے 50 سے زائد مقامات پر پلوں اور سڑکوں کی مرمت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes