آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری ،پونچھ سیکٹر میں 2خواتین 55سالہ رشیدہ اور 18سالہ زوبیہ شہید ہو گیئں۔گوئی سیکٹر میں بھارتی ا فوج کی گولہ باری کے دوران چوہدری نزیر حسین ولد فقر دین کے گھر کی چھت پر گولہ لگنے سے مکان تباہ ہو گیا،پاک فوج نے دشمن فوج کے مورچوں کو نشانہ بناتے ہوئے بارود برساتی گنوں کے منہ بند کروا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے پونچھ اور گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے پونچھ سیکٹر کے گاﺅں کیرنی کی رہاشی 55سالہ رشیدہ اور 18سالہ زوبیہ شہید ہو گیئں جبکہ گوئی سیکٹر میں موضع رڈ کے چوہدری نزیر حسین ولد فقر دین کی چھت پر گولہ لگنے سے مکان تباہ ہو گیا پاک افواج کی طرف سے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题