آل پنجاب دیہاتی فلڈلائٹ کرکٹ میلہ 365ای بی شاہ جنید الیون نے50رنزسے جیت لیا

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 744)      No Comments

Zaheer
بورے والا (یواین پی)آل پنجاب دیہاتی فلڈلائٹ کرکٹ میلہ 365ای بی شاہ جنید الیون نے50رنزسے جیت لیاتفصیل کے مطابق آل پنجاب دیہاتی فلڈلائٹ کرکٹ میلے کا انعقاد 176/9-ایل میں ہواکرکٹ میلے کا فائنل 365ای بی شاہ جنید الیون اور 176/9-ایل الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا میچ میں شاہ جنید الیون کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8اوورز میں 106رنز کاہدف دیا جس میں شاہ جنید الیون کے رانا شفقت 51رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔176/9-ایل کی ٹیم صرف 55رنز ہی بنا پائی یوں شاہ جنید الیون 50رنز سے آل دیہاتی فلڈلائٹ کرکٹ میلے کا فائنل جیت گئی۔شاہ جنید الیون کے رانا شفقت 51رنز اور3 وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ مین آف دی میچ ،ملک رحمان سکندر مین آف دی ٹورنامنٹ،بیسٹ باؤلر خالد نواب اور بیسٹ آل راؤنڈر ناصر شہزاد رہے۔شاہ جنید الیون کی جانب سے کپتان رانا عمرفاروق نے 20000روپے اور ٹرافی وصول کی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题