وزیر اعظم پاکستان اس وقت ملک کی واحد قومی شخصیت ہیں جو ملک کو مسائل کے گرداب سے نجات دلا سکتے ہیں عبدالکریم سیال

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 690)      No Comments

Sayal
سیالکوٹ (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات ونشریات عبدالکریم سیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اس وقت ملک کی واحد قومی شخصیت ہیں جو ملک کو مسائل کے گرداب سے نجات دلا سکتے ہیں، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے پوری قوم کو میاں برادران کیساتھ چلنا ہو گا۔ہماری حکومت عوامی خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے اور حکومت عوام کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے جس سے عوام میں حکومت کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے مسائل حل کئے ہیں اور آئندہ بھی ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کا مسلم لیگ(ن)کی قیادت کی گراں قدرقومی خدمات پراظہاراعتماد خوش آئند ہے۔میاں برادران ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال کر خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی طرف لا رہے ہیں ۔عبدالکریم سیال نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات میں جیت مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔ او رعوام آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں گی۔ مسلم لیگ ن ہی پورے ملک میں ایک ناقابل تسخیر جماعت ہے عوام خدمت کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题