بلدیاتی الیکشن میں ہمارے گروپ کی پوزیشن نہایت مضبوط ہے خالد حسین باٹھ

Published on January 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

\"khalid
ہارون آباد(یواین پی)سابق امیدوار قومی اسمبلی اور بلدیاتی گروپ کے قائد خالد حسین باٹھ نے ہارون آباد میڈیا کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے گروپ کی پوزیشن نہایت مضبوط ہے کیونکہ ہم نے الیکشن میں شمولیت محض ذاتی مفادات کے لیے نہیں کی بلکہ اس کو اپنے علاقے کی تقدیر سنوارنے اور عوامی مسائل کے حل کا راستہ سمجھ کر اس شعبہ میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہماری کاوشوں کی بدولت یونیورسٹی کیمپس علاقہ تحصیل فورٹ عباس میں منظور ہوا جس سے اس علاقے کے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے مواقع دستیاب ہوں گے اور وہ باشعور شہریوں کی حیثیت سے ملک اور بیرون ملک نمایاں خدمات سر انجام دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب اس علاقے کو پسماندہ رکھنے والے ٹولہ کی سیاست میں گنجائش نہیں رہی ہے کیونکہ عوام نے ان میں اور ہماری سیاست میں واضع فرق دیکھ لیا ہے اور جب ہم عوام بیدار ہو جائیں تو مفاداتی سیاست کرنے والے پس منظر میں چلے جاتے ہیں تحصیل اور ضلع کی سطح پر ہمارے گروپ کو عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور مستقبل کی سیات کا فیصلہ ہمارے گروپ کے حق میں ہو گا یہی عوامی تائید و حمایت ہمارا سرمایہ ہے جس کی بدولت ہم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور عوام کی خدمت کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے اس سلسلہ میں ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہمیں الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ہم الیکشن کے لیے ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں اور ہماری انتخابی مہم کا میابیوں کی شاہرہ پر گامزن ہے الیکشن میں ہمارے گروپ کی کامیابی درحقیقت عوامی کامیابی ہوگی اور پہلی بار ہارون آباد فورٹ عباس مروٹ اور ضلع بہاولنگر کے عوام اپنے ہمدرداور خیر خواہ لیڈر شپ کے ثمرات حاصل کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes