پاکستان کسان اتحاد کی ی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی

Published on June 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

بورے والا(یواین پی) پاکستان کسان اتحاد(چوہدری انور گروپ) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،بدترین لوڈشیڈنگ،مہنگائی،کھاد کی قلت اور بھارت میں توہین رسالت کے خلاف احتجاجی ریلی،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام انکے دفتر سے تحصیل صدر محمد اجمل اعجاز چٹھہ،جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی،ضلعی نائب صدر چوہدری ندیم سجاد،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نور احمد جملیرا اور محمد رمضان خونی کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مہنگائی،کھاد کے بحران،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بھارت کی طرف سے ناموس رسالت کی توہین کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 84 روپے پیٹرول اور 120 روپے ڈیزل فی لٹر اضافہ نہ صرف کسان بلکہ عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافہ،بدترین لوڈشیڈنگ اور کھاد کے مصنوعی بحران سے بلیک میں فروخت سے زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اب غریب کسان اور عام آدمی کا جینا بہت مشکل کردیا گیا ہے حکومت نے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی پر قابو نہ پایا،کھاد کا بحران ختم نہ کیا اور بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے نجات نہ دلائی تو کسان سڑکوں پر آکر ملک کا نظام جام کردیں گے احتجاجی مظاہرے میں بھارت کی طرف سے شان رسالت میں کی جانے والی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت سے تجارت مکمل ختم کرنے اور اسکے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes