این اے 125 دھاندلی کیس،398 افراد نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے: نادرا

Published on August 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 777)      No Comments

25
اسلام آباد(یوا ین پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیلئے نادرا رپورٹ آنے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 125 میں ہونے والے انتخابات کو پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان نے دھاندلی کی بنیاد پر چیلنج کررکھا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر نادرا نے ووٹوں کی تصدیق کرکے اپنی رپوٹ پیش کردی ہے ۔نادرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 125 کے ایک لاکھ 49 ہزار 138 ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات واضح نہ ہونے کے باعث تصدیق نہیں ہوسکی ہے جبکہ 7 ہزار 892 ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بنا پر تصدیق نہیں کی جاسکی لیکن تصدیق نہ ہونے کی بنیاد پر ووٹوں کو جعلی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 میں مجموعی طور پر 2لاکھ 14 ہزار 134 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 398 افراد نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے جو بالکل جعلی ہیں جبکہ حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں میں 3 ہزار 998 ووٹرز کا شناختی کارڈ نمبر غلط درج کیا گیا ہے ۔ این اے 125 میں 184ووٹ دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے جبکہ 1917 ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ نادرا نے مذکورہ حلقے کے صرف 57 ہزار 98 ووٹوں کو درست قرار دیا ہے ۔یاد رہے کہ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 2013 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes