ماضی کی نامور فلمی اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کرگئیں

Published on August 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

shamim-ara-2
لندن (یواین پی)نامور اداکارہ،گلوکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کر گئیں۔شمیم آرا طویل عرصہ سے بیمار تھیں اورلندن کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ،نامور اداکارہ وگلوکارہ شمیم آرا ہم میں نہیں رہیں۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھیں۔1938میں پیدا ہوئیںانہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔انہوں نے چارمرتبہ نگارایوارڈ حاصل کیا،ان کی پہلی سپرہٹ فلم سہیلی تھی۔اہل خانہ نے نامور اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔شمیم آرا کے انتقال پر پاکستانی فلم انڈسٹری کے ستاروں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔شمیم آرا نے وحید مراد ،محمد علی ،درپن ،سنتوش کمار ،ندیم کے ساتھ بطور ہیروئین کام کیا ان کی وحید مراد کے ساتھ کئی ریلیز فلمیں ہٹ ہوئیں‌ ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘،’’صائقہ‘‘،’’خوب اور زندگی‘‘،’’سہیلی‘‘ و دیگر فلمیں‌شامل ہیں ان کی ڈائریکشن میں‌بھی کئی ہٹ فلمیں‌آئیں جن میں مس ہانگ کانگ سر فہرست ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes