کویت کو جے ایف 17 تھنڈر، مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش

Published on August 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

22222222
اسلام آباد:(یو این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت کے دورےکے موقع پر کویتی وزیر دفاع خالد الجراح اصباح سے ملاقات کے دوران جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش کر دی ہے۔ خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان 4 روزہ دورے پر کویت پہنچے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دورہ کویت کے دوران کویتی وزیر دفاع خالد الجرح اصباح، سروسز چیف اور کویتی فضائیہ کے سربراہ عبداللہ یعقوب الفودری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ کویتی وزیر دفاع خالد الجرح اصباح سے ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت فضائیہ کو تربیتی مرکز اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے قیام میں مدد کی پیشکش کی۔ کویتی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی کویت پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا۔ ایئر چیف نے کویتی فضائیہ کے سربراہ عبداللہ یعقوب الفودری سے بھی ملاقات کی، جس میں کویت کو جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی۔ اس موقع پر کویتی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ کویتی فضائیہ کے سربراہ نے ان کے پائلٹس کو پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی تربیت پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog