ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں، آفتاب شیرپاؤ

Published on February 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

پشاور(یواین پی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کرکے قوم پر نااہل حکمرانوں کو مسلط کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گائوں شیرپائومیںسابق گورنر خیبر پختونخوا شہیدحیات محمد خان شیرپائوکی 11فروری کو منعقد ہونے والی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں یونین شیرپائو اور زیم کے پارٹی مشران اور کارکنوں کے مشترکہ مشاورتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائواورپارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنمائوں نے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاشرے کے مظلوم طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور ان کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز اٹھانے کے قابل بنایا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قوم پر مسلط کردی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes