شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ، پستول، سیٹلائٹ فون برآمد

Published on August 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے کمرے پر چھپاپا مارا ہے۔ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس نے شہباز گل کے کمرے پر چھپامارا جہاں سے شہباز گل کے کمرے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔پولیس شہباز گل کو بھی ہتھکڑیوں میں لائی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے ہیں۔ پستول سے متعلق شہباز گل نے بتایا کہ یہ پستول میرا نہیں ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق کمرے سے ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے دوسرے کمرے سے بھی سیٹلائٹ فون بھی ملا ہے، چھاپے کے دوران پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ لاجز کے باہر موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog