میجر راجہ عزیز بھٹی شہیدکا93 واں یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Published on August 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

03
لاہور(یواین پی ) پاکستان کے نامور سپو رت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا93 واں یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ملک میں تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں جس میں قرآن خوانی کااہتمام بھی کیا گیا تھا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) 6اگست 1923 کو ہانگ کانگ میں پیداہوئے۔انہوں نے21 جنوری1948ء کو پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈلیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 6ستمبر1965ء کو بھارتی حملہ کے وقت میجر راجہ عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں کمپنی کمان کررہے تھے۔ دشمن کے حملوں کے باوجود اپنے جوانوں کے ساتھ اپنی پوزیشن پرڈٹے رہے اور 12ستمبر1965ء کو جام شہادت نوش کیا۔ واضح رہے کہ راجہ عزیز بھٹی شہید موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ماموں بھی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes