عمران خان اور طاہرالقادری سوتیلے بھائی ہیں : عابد شیرعلی

Published on August 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

4
لاہور(یو این پی)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری سوتیلے بھائی ہیں  جو اس مرتبہ بھی صرف ناکامی سے ہی دوچار ہوں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری ہمیشہ منفی سیاست سے نقصان ہی اٹھائیں گے۔ سوتیلے بھائی سیاسی میدان میں صرف ناکامیاں ہی دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  چئیرمین تحریک انصاف اور علامہ طاہر القادری کا کردار  ڈبل شاہ کی طرح ہے اور اب یہ عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔  وزیر مملکت کا  کہنا تھا کہ عمران خان  اپنے سے احتساب شروع کی بات کرتے تھےاب ان کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس گیا تو وہ  کس بات پر چیخ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مین ٹرانسمشن لائن میں  مزید بجلی آ رہی ہے،انعم روڈ حادثے کے ذمہ داروں کو معطل کر کے  مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes