اسکاٹ لینڈ میں گھرسے لاپتہ پاکستانی نژاد بچے کی لاش برآمد

Published on January 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

\"2\"

ایڈن برگ…اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں 3روزپہلے گھر کے بیڈ روم سے لاپتہ 3سال کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔پاکستانی نژاد بچے کی لاش اس کی خالہ کے گھر سے برآمد ہونے پر ماں کو حراست میں لے لیاگیاہے۔3 سال کاہنستامسکراتامیکائل پاکستانیوں ہی نہیں برطانیہ کے ان ہزاروں افرادکو بھی سوگوارکرگیاجو اس کی تلاش میں دن رات مصروف تھے اوران لاکھوں لوگوں کوبھی جو اس کے ملنے کے لیے 3 روزدعاگورہے۔ایڈنبراکے رہائشی میکائیل کی لاش اسکی خالہ کے فائف میں واقع گھرسے برآمدہونے پراب اسکے چاہنے والے صدمے سے دوچار ہیں۔ پولیس نے یہ گھرسیل کردیا ہے۔اوراہلکارتحقیقات کررہے ہیں کہ بچے کویہاں کس نے دفن کیااور موت کیسے واقع ہوئی۔میکائل کی ماں روزدیپ کلرنے 3 روزپہلے دعویٰ کیا تھاکہ بچہ رات کوبیڈروم میں سویا تھا اورصبح کمرہ خالی ملا۔جس پرعلاقے کے سیکڑوں افراد رضاکارکے طورپربچے کی تلاش میں نکل آئے تھے،جبکہ پولیس اہلکاروں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی سرچ آپریشن کیاتھا۔یہ بھی انکشاف ہواہے کہ بچہ کرسمس کے بعدسے اسکول ہی نہیں گیا تھااوراس کے کلاس فیلوزکوبتایا گیا تھاکہ بچے کی طبیعت خراب ہے۔اب اس کی خالہ کے گھرسے لاش برآمدہوئی ہے تو کمیونٹی حیرت زدہ ہے کہ بچے کوکس نے قتل کیااوراس ننھے فرشتے کاجرم کیاتھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes