افغانستان میں تباہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا عملہ بازیاب

Published on August 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

2
یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد پاکستانی عملے کو افغان طالبان نے یرغمال بنا لیا تھا
لاہور (یو این پی) پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کوافغانستان سے بازیاب کرا لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ ہیلی کاپٹر افغانستان میں گر کر اس وقت تباہ ہو گیا تھا جب وہ اوور ہالنگ کیلئے جا رہا ہے۔ہیلی کاپٹر میں عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ بازیاب ہونے والوں میں پانچ ریٹائرڈ فوجی اہلکار اور ایک روسی انجینئر شامل ہیں۔ ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عملے کے تمام چھ ارکان بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد پاکستانی عملے کو افغان طالبان نے یرغمال بنا لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog