یوم آزادی پر کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرے

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

01سری نگر:(یو این پی)  یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں سخت کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ حریت کانفرنس نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے کشمیریوں کی آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے۔ بھارتی فوج نے ریفرنڈم مارچ کے شرکا پر تشدد کیا جس سے آسیہ اندرابی سمیت درجنوں کشمیر خواتین زخمی ہو گئیں۔ ریفرنڈم مارچ روکنے کے لیے حریت رہنماﺅں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes