روپوش نہیں ہوا ٗپولیس نے رابطہ نہیں کیا ٗ پولیس بلائے گی تو مکمل تعاون کرونگا ٗ مفتی عبدالقوی

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

2
ملتان (یوا ین پی)قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ روپوش نہیں ہوا ٗ پولیس نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا ٗ اگر بلائے گی تو مکمل تعاون کروں گا۔قبل ازیں ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاری کے ڈر سے مفتی عبدالقوی مبینہ طور پر روپوش ہوگئے اور فون نمبر بھی بند کردئیے ۔علاوہ ازیں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی نامزدگی کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اورمفتی عبدالقوی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے بھی شروع کر دئیے ۔قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پر عدالت کے حکم پر مفتی عبدالقوی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق مفتی قوی نے بتایا کہ روپوش نہیں ہوا ٗ پولیس نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا ٗ اگر بلائے گی تو مکمل تعاون کرونگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes